Iman-e-Ahle-Sunnat

جب اللہ ہر جگہ ہے تو معراج کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ | اسلامی معلومات

اکثر ہمارے ذہنوں میں، یا بچوں کے ذہنوں میں یہ سوال آتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے، تو پھر ہمارے پیارے نبی حضرت محمد (ﷺ) کو اللہ سے ملاقات کے لیے سات آسمانوں کے اوپر یعنی معراج کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

حال ہی میں ایک بچے نے یہی سوال پوچھا۔ اس بلاگ پوسٹ میں ہم اسی جواب کو نہایت آسان الفاظ میں سمجھیں گے۔

معراج کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

1. اللہ کے ہر جگہ ہونے کا اصل مطلب

پہلی بات یہ کہ جو سوال کیا گیا ہے کہ اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے یہ کہنا درست نہیں بلکہ یہ کہا جائے کہ

  • اللہ تبارک و تعالی کے جلوے ہر جگہ موجود ہیں
  • یا یہ کہے کہ اللہ تبارک و تعالی کا علم ہر چیز کو محیط ہے 

لہٰذا، اللہ تعالی کے لیے کوئی مخصوص جگہ مقرر کرنا درست نہیں ہے ، لیکن معراج کی ضرورت اور اس کے واقعے کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس کی حکمت کو دیکھنا ہوگا۔

2. اعلیٰ حضرت کا خوبصورت جواب اور مثال

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے علامہ صاحب نے مجددِ دین و ملت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان (رحمۃ اللہ علیہ) کا ایک حوالہ دیا۔ ان سے بھی ملتا جلتا سوال پوچھا گیا تھا کہ محبوب کو بلا کر واپس کیوں بھیجا گیا؟

اعلیٰ حضرت نے ایک بادشاہ کی مثال دے کر سمجھایا:

“اگر کوئی بادشاہ کسی کو کوئی خاص ڈیوٹی سونپے اور وہ شخص پوری ایمانداری اور کمال کے ساتھ وہ ڈیوٹی نبھائے، تو بادشاہ اسے اپنے خاص دربار میں بلاتا ہے۔ وہاں اسے انعام و اکرام سے نوازتا ہے اور پھر واپس بھیجتا ہے تاکہ پوری دنیا دیکھے کہ بادشاہ نے اسے کتنا نوازا ہے۔”

بالکل اسی طرح، ہمارے نبی (ﷺ) نے اللہ کی دی ہوئی نبوت کی ذمہ داری کو کامل طریقے سے نبھایا۔ اس لیے اللہ نے انہیں معراج پر بلایا، اپنی خاص نشانیوں اور انعامات سے نوازا، اور پھر واپس بھیجا تاکہ کائنات والے دیکھیں کہ اللہ نے اپنے محبوب کو کتنا بلند مقام عطا کیا ہے۔ یہی معراج کی ضرورت اور اس کی شان ہے۔

3. حج اور مقاماتِ مقدسہ کی مثال

اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ االلہ کے جلوے           ہر جگہ ہےتو معراج کی ضرورت کیا  تھی؟ تو اس کا جواب یہ ہے:

  • اللہ کے جلوے تو ہر جگہ ہے، مگر ہم حج کرنے مکہ اور مدینہ کیوں جاتے ہیں؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ مقامات پر اللہ کی خاص رحمتیں اور خاص جلوے ہوتے ہیں۔ کعبہ میں اللہ کی خاص تجلیات ہیں۔ بالکل اسی طرح، لامکاں (جہاں معراج ہوئی) میں اللہ کے وہاں خاص جلوے تھے ان خاص رحمتوں کو حاصل کرنے کرنے کے لیے معراج کی ضرورت پیش آئی۔

نتیجہ

خلاصہ یہ ہے کہ معراج کا واقعہ صرف ملاقات کے لیے نہیں تھا، بلکہ یہ محبوبِ خدا (ﷺ) کی شان کو ظاہر کرنے، انہیں خاص انعامات دینے اور وہ مشاہدات کروانے کے لیے تھا۔ اللہ ہر جگہ اپنے علم و قدرت سے موجود ہے، لیکن معراج وہ مقام ہے جہاں محبت اور عظمت کے خاص راز افشاں ہوئے۔

مزید شرعی مسائل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اچھے طریقے سے اس مسئلے کو سمجھنے کے لیے آپ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

Leave a Comment