اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص مسجد میں اس وقت پہنچے جب امام صاحب نماز کے بالکل آخری حصے (قعدہ اخیرہ) میں ہوں،اور قعدہ اخیرہ کے بھی اخری سٹیپ میں ہو یعنی امام سلام پھیرنے کے قریب ہو تو کیا اس شخص کو جماعت کا ثواب ملے گا یا اس کی نماز شروع ہی نہیں ہوگی؟
اس بلاگ میں ہم اسی مسئلے کو دو مختلف صورتوں میں سمجھیں گے تاکہ آپ کو جماعت میں شامل ہونا اور اس کے مسائل اچھی طرح سمجھ آ سکیں۔

مسئلے کی دو صورتیں
جب آپ آخری وقت میں جماعت میں شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، تو دو حالات پیش آ سکتے ہیں:
1. پہلی صورت: جب جماعت مل جائے
اگر آپ پیچھے سے آئے اور آپ نے کھڑے ہو کر “اللہ اکبر” (تکبیرِ تحریمہ) کہی اور فوراً بیٹھ گئے۔ اگر آپ کے بیٹھنے کے بعد ایک لمحے کے لیے بھی آپ کی امام صاحب کے ساتھ رفاقت (ساتھ) ہو گئی (یعنی آپ بیٹھ گئے اور امام صاحب نے ابھی سلام نہیں پھیرا تھا)، تو:
-
- آپ کو جماعت کا ثواب مل گیا۔
-
- آپ کی نماز شروع ہو گئی ہے۔
-
- جب امام صاحب سلام پھیریں گے، تو آپ کھڑے ہو کر اپنی باقی نماز یعنی (ثنا، سورہ فاتحہ اور سورت کے ساتھ) مکمل کریں گے، بالکل اسی طرح جیسے کوئی مسبوق (جس کی رکعات رہ گئی ہوں) اپنی نماز پوری کرتا ہے۔
2. دوسری صورت: جب نماز شروع ہی نہ ہو
یہ بہت اہم نکتہ ہے۔ اگر آپ نے کھڑے ہو کر “اللہ اکبر” تو کہہ دیا، لیکن ابھی آپ زمین پر بیٹھے بھی نہیں تھے (آپ کے گھٹنے ابھی زمین پر نہیں لگے تھے) کہ امام صاحب نے “السلام علیکم” کہہ دیا۔
اس صورت میں چونکہ آپ کی امام صاحب کے ساتھ ایک لمحے کے لیے بھی قعدہ (بیٹھنے کی حالت) میں شرکت نہیں ہوئی، تو اس کا حکم یہ ہے کہ:
-
- آپ کو جماعت نہیں ملی۔
-
- بلکہ آپ کی نماز سرے سے شروع ہی نہیں ہوئی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے نیت امام کی اقتدا (پیروی) کی کی تھی، لیکن جب آپ شامل ہونے لگے تو امام صاحب نماز سے فارغ ہو چکے تھے۔ لہٰذا، اب آپ پر لازم ہے کہ آپ اس نیت کو توڑ دیں اور دوبارہ سے اپنی انفرادی نماز کی نیت باندھ کر نئے سرے سے “اللہ اکبر” کہہ کر نماز شروع کریں۔
خلاصہ
جماعت میں شامل ہونا تب ہی معتبر مانا جائے گا جب آپ امام کے سلام پھیرنے سے پہلے تکبیر کہہ کر بیٹھ جائیں اور کم از کم ایک لمحہ امام کے ساتھ پائیں۔ اگر آپ کے بیٹھنے سے پہلے امام سلام پھیر دے، تو آپ کی وہ تکبیر اور نیت باطل ہو جائے گی اور آپ کو دوبارہ نماز شروع کرنی ہوگی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دین کے مسائل کو صحیح طرح سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Video Reference
مزید تفصیل اور اطمینان کے لیے آپ علامہ طاہر مدنی کی یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں: https://youtu.be/ZJNiG048t2Q?si=NZ6R4o7UB_p01DvI
دیکھو اگر تمہیں نماز کی ایسی چیزوں کے بارے میں نہیں پتا کہ جن کے بغیر تمہاری نماز ہوگی ہی نہیں تو ظاہری سی بات ہے پھر تمہاری نماز پڑھنے کا فائدہ کیا ہے؟ جب تمہاری نماز ہوگی ہی نہیں تو ان چیزوں کو جاننے کے لیے یہ والا ارٹیکل ضرور پڑھو۔
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇